ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک واقعہ کی وجہ سے پوری تحریک کوغلط نہیں کہہ سکتے:آرجے ڈی

ایک واقعہ کی وجہ سے پوری تحریک کوغلط نہیں کہہ سکتے:آرجے ڈی

Wed, 27 Jan 2021 12:34:49    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ٹریکٹر ریلی نکالی۔مقررہ وقت سے پہلے ہی ،مبینہ کسانوں نے سنگھو اور ٹکڑی سرحدوں پر بیریکیڈ توڑ دیں۔

کسان دہلی کے آئی ٹی او اور پھر لال قلعہ پہنچے۔ لال قلعے کے اندرہنگامہ برپا ہوا۔ اب صورتحال قابو میں بتائی جارہی ہے۔ یہاں اس معاملے پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے بیانات آناشروع ہوگئے ہیں۔

آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ آج جو کچھ بھی ہوا وہ غلط ہے ، لیکن اس واقعے کی بنیادپر آپ 60 دن سے جاری تحریک کوغلط نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے آج کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیاہے۔ یہاں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی کہا ہے کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اگر کسی کو تکلیف پہنچتی ہے تونقصان صرف ہمارے ملک کا ہوگا۔ ملک کی خاطر زرعی انسداد قانون کو واپس لے لیناچاہیے۔


Share: